وزیر مملکت پیٹرولیم کی ٹی ڈی اے پی میں آستانہ ایکسپو 2017 کی صدارت
فیوچر انراجی ایکسپو2017 میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے ایک پاکستان پیویلین قائم کیا جائے گا ٬ وزیر مملکت جام کمال کو بریفنگ پویلین میں پاکستان کے مسلم ادارے کا اظہار کیا جائے جس میں دستیاب محدود ایندھن کے استعمال کے مختلف ذرائع بنائے جائیں٬ جام کمال کی ہدایت
ہفتہ 29 اکتوبر 2016 19:49
(جاری ہے)
پویلین میں ایندھن کے استعمال میں کمی کیلئے انتہائی کم لاگت حل شامل کرنے کے علاوہ قابل تجدید ایندھن کے ذرائع کے استعمال کو بھی شامل کرنا ہے۔
جس میں ملک کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والی آبادی اور خواتین کی ترقی و خوشحالی مقصود ہے۔ پویلین میں پسماندہ اور غریب طبقے کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔جیسا کہ غریب لوگ خصوصاً خواتین کھانے پکانے اور گرم کرنے کیلئے عام طور پر دستیاب نامناسب بائیو ماس کا استعمال کرتی ہیں۔ جوکہ نہ صرف ماحولیاتی خرابی پیدا کرتی ہیں بلکہ عورتوں اور بچوں کی صحت پر برا اثر چھوڑتی ہیں۔ نمائش میں کھانے پکانے اور گرم کرنے کے کم لاگت کے طریقہ کار پیش کئے جائیں گے۔ جوکہ پسے ہوئے طبقے کی زندگی بہتر بنانے میں لازمی عنصر تصور ہوگا۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے ردعمل کے طور پر کم لاگت پینے کا صاف پانی کو عوامی بھلائی کیلئے قابل تجدید ایندھن کے ذرائع کے استعمال کیلئے پیش ہوگا۔ اس میں ٹھنڈک اور قدرتی طور پر ہوادار نظام والی عمارتیں بھی شامل ہونگی ۔وزیر مملکت جام کمال نے ہدایت کی کہ پویلین میں پاکستان کے مسلم ادارے کا اظہار کیا جائے جس میں دستیاب محدود ایندھن کے استعمال کے مختلف ذرائع بنائے جائیں تاکہ معاشرے کے غریب طبقے کیلئے بہتر زندگی حاصل ہو۔ غریبوں کے لئے ایندھن کے استعمال کے کئی ایک ذرائع پاکستان کے اپنے ورثے اور دیسی رواج سے حاصل شدہ طریقوں کے دریافت کئے گئے ہیں ۔ پویلین اور نمائش کو اس طرح پیش کیا گیا ہے۔ کہ جس میں تمام لوگوں خصوصاً نظر انداز کئے گئے طبقے کی زندگیوں میں ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔ اس کے موضوع میں ماضی اور ماضی کی آبپاری کرتے ہوئے پائیدار مستقبل کی درمیان رابطے کی اہمیت کو تعمیر کرنا ہے۔ ٹی ڈی اے پی اور ہیئر ٹیچ فائونڈیشن آف پاکستان٬ کنسلٹنٹس میس (مختار انٹر پرائزز اسٹوڈیو برائے آرکیٹکچر ) اور پاکستان کونسل آف آرکیٹیکس و ٹائون پلانرز کے تعاون سے آستانہ پیویلین ویلج مکلی گوٹھ٬ ورلڈ ہیرٹیچ ٬ مکلی کے مقام پر دسمبر 2016 اور جنوری 2017 میں قائم کیا جائے گا۔ اس کا مقصد ہے کہ یونیورسٹی طلباء ٬ آرکیٹیکس ارو دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والے خواہشمند حضرات کے ساتھ ساتھ ماہر گلکار اس میں شریک ہوکر آستانہ پیویلین قازقستان کیلئے تیار کرنا ہے۔ اے پی وی میں کاربن کے اثرات کم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے ذریعے سیکھنے کے مفرد مواقع فراہم کرنا ہیں۔ آستانہ میں شامل ہو کر ٹی ڈی اے پی ملک کے ان نوجوانوں اور دستکاروں کی محنت کو نقشہ کشی کرے گا تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ پاکستان موسمیائی تبدیلی کے حوالے سے پابند ہے اور دنیا کے مستقبل کو بنانے میں اپنے حصے کی طرف سے مصمم ارادہ رکھتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.