ملیحہ لودھی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوجی جارحیت اور نہتے کشمیریوں پر بدترین ریاستی تشدد کی مذمت
پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کی جدوجہد کو اجاگرکرنے کیلئے سیاسی اور سفارتی سطح پر اقدامات کررہا ہے ٬ْخطاب
اتوار 30 اکتوبر 2016 13:30
(جاری ہے)
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام پر بھارتی جارحیت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانے کے حوالے سے پاکستان بین الاقوامی برادری کی توجہ اس اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 170 دن تک کرفیوبھارت کیلئے باعث شرم ہے ٬ اس دوران اب تک 115کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد زخمی ہیں٬ بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے 150سے زائد کشمیری مستقل طور پر بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت اورمشورے پر اقوام متحدہ کے تمام فورمز پر مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خطاب سے کشمیریوں کی جدوجہد کو نئے سرے سے اجاگر کیاگیا٬ وزیراعظم پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی موثر طور پر وکالت کی اور بین الاقوامی برادری کی توجہ اس اہم مسئلہ کی طرف مبذول کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے وزیراعظم کی اس اہم تقریر کے بعد عالمی ادارے کے تمام فورمز پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اورکشمیریوں کے حق خودارادیت کو اجاگرکرنے پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف آج کا دن مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ نہیں ہے ٬مقبوضہ کشمیر میں ہر دن یوم سیاہ ہوتا ہے کیونکہ وہاں پر بھارتی افواج کا قبضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہا نہیں ہے جو لوگ اس طرح کی باتیں کررہے ہیں وہ درحقیقیت عوام کا حوصلہ پست کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ نے حال ہی میں ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا ذکر کیا گیا۔ انہوں نے امریکا میں کام کرنے والے پاکستانی اورکشمیری ڈاکٹروں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی جارحیت کا شکار ہونے والے کشمیریوں کے علاج معالجے کیلئے رضا کارانہ بنیادوں پرکام کریں٬ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ساتھی امریکی شہریوںکوبھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کریں تاکہ یہ مسئلہ زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.