ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ کے تحفظ میں اہم کردارادا کیا ٬ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اتوار 30 اکتوبر 2016 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کو براہ راست بلوچستان کے کنٹرول میں دینے کی ضرورت ہے ۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دونوں بڑے سانحات نے بہت بڑا نقصان بلوچستان کے عوام کو دیا آٹھ اگست کے سانحے میں ہمارے پڑھے لکھے طبقے کو نشانہ بناکر ہمیں اندھیروں میں دھکیلنے کی بہت بڑی سازش کی گئی اور حالیہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں بلوچستان کے نوجوانوں کو نشانہ بناکر معاشرے کو اپاہج کرنے کی کوشش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ دونوںسانحات سے نیشنل پارٹی برائے راست متاثر ہوئی ہے ان سے ہونے والے نقصانات نے براہ راست ہمیں متاثر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت ہے تاکہ حقائق سامنے آجائیں کہ کس کی کوتاہی اور کمزوری کی وجہ سے ہم اپنے محبوب نوجوانوں سے محروم ہوئے ۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ انتہاء پسندی نے بلوچستان کے سماج کو بری طرح متاثر کردیا ہے لیکن نیشنل پارٹی نے مشکل حالات میں بھی انتہائی تدبر اور جرات کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور انتہاء پسندی کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارکا نیشنل پارٹی کو نہ شوق تھا اور نہ ہے اقتدار ہماری حکمت عملی کا حصہ ضرور ہے لیکن ہمار امقصد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد تبدیل ہوتا جارہا ہے پارٹی کے رہنماوں اورکارکنوں کو اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہوگا تاکہ اس پورے خطے میں پارٹی کو منظم و فعال بنایا جاسکے۔ کانفرنس سے جان محمد بلیدی ٬ وڈیرہ بشیراحمد ٬ عبدالغنی ٬یار محمد ٬عبداللہ ٬اسلم گشکوری ٬اکبر علی ٬میراسماعیل چھلگری ٬کشمیر خان ٬ چنگیز حئی بلوچ ٬رفیق کھوسہ اور دیگر سیاسی کارکنوں نے خطاب کیا کانفرنس کے بعدوڈیرہ بشیراحمد نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان داکٹر عبدالمالک بلوچ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.