ایران کے ساتھ اچھے تعلقات اور روابط ہیں ٬ افغان طالبان

علاقائی مفاہمت کا راستہ نکالنے کے لیے قانونی طریقوں سے استفادے کی کوشش کر رہے ہیں٬ترجمان ذبیح اللہ مجاہد

پیر 31 اکتوبر 2016 12:02

ایران کے ساتھ اچھے تعلقات اور روابط ہیں ٬ افغان طالبان

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء) افغان طالبان نے کہاہے کہ علاقائی مفاہمت کے ضمن میں طالبان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات اور رابطے ہیں٬سعودی اخبار سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے افغانستان میں طالبان تحریک کے سرکاری ترجمان ملا ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ علاقائی مفاہمت کے ضمن میں طالبان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات اور رابطے ہیں٬ انہوں نے بتایا کہ طالبان علاقائی مفاہمت کا راستہ نکالنے کے لیے تمام قانونی طریقوں سے استفادے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افغان طالبان تحریک کے سیاسی بیورو کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد نے طیب آغا کی صدارت میں 18 مئی 2015 کو تہران کا دورہ کیا۔ یہ تسرا موقع تھا جب طالبان کے کسی سرکاری وفد نے ایران کا دورہ کیا۔ فریقین کے درمیان اتحاد اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا جب 2013 میں تہران نے طالبان کے وفد کو سرکاری طور پر اسلام سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :