30 سالہ نوجوان بجلی کی تاروں کو چھو کر تیسری منزل سے نیچے جا گرا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 1 نومبر 2016 17:12

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ یکم نومبر ۔2016ء ) 30سالہ نوجوان 1100کے وی کی بجلی کی تاروں سے چھو کر تیسری منزل سے نیچے جا گرا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ 3بچوں کا باپ محمد عارف شاہ پورت صدر میں اپنے گھر کی تیسری منزل پر موبائل ٹیلی فون سن رہا تھا کہ اس دوران قریب سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں نے اس پکڑ لیا اور تیسری منزل سے جھٹکے کیساتھ نیچے گرا دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ متوفی 3بچوں کا باپ تھا اور مقامی سینئر صحافی شاہد فاروق کا کزن تھا جس سے آہوں اور سسکیوں کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :