بھارتی سفارت کاروں کے پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہونے سے بی جے پی سرکار کا چہرہ دنیا میں بے نقاب ہو گیا ہے‘حافظ محمد سعید
بیرونی قوتیں سعودی عرب کا گھیرائو کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں٬حوثی باغیوں کی جانب سے سرزمین حرمین شریفین پر میزائل حملے بھی انہی سازشوں کا حصہ ہیں٬تحفظ حرمین شریفین کا فریضہ ادا کرنے میں کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہے گا‘امیر جماعة الدعو ة
بدھ 2 نومبر 2016 20:16
(جاری ہے)
سیاسی قیادت مصلحت پسندی چھوڑ کر جرأت کا مظاہرہ کرے اور اس حوالہ سے کسی قسم کے دبائو کا شکار نہ ہو۔ بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشت گردی بے نقاب کرنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
سفارت کاروں کے روپ میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد یہ باتیںکھل کر واضح ہو گئی ہیں کہ انڈیا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ناکام بنانے‘ بلوچستان٬ سندھ و دیگر صوبوں میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری پروان چڑھانے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانے بھی دہشت گردوں کی آماجگاہیں بن چکے ہیں جہاں سے وہ اپنے ایجنٹوں کو تربیت دیکر پاکستان داخل کر رہا ہے اور مختلف شہروں میں دھماکے اور قتل و غارت کو ہوا دی جارہی ہے۔ پاکستانی قوم میں تعصبات کو ہوا دیکر انہیں لسانیت٬ قومیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ ہمیں ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔حافظ محمد سعیدنے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے۔ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں مسلمانوںنے قربانیاں دیں لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت پاکستان کے وجود پرمختلف اطراف سے حملے کئے جارہے ہیں۔ایسی صورت حال میںملک کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی و سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قسم کے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر اسلامی نظریاتی ملک کی حفاظت کریں۔ ہم یہ کام کریں گے تو یہ ملک اور اس میں بسنے والے مسلمان اور غیر مسلمان سب محفوظ رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتیںدہشت گردی کے ذریعے پاکستان میں انتشار پھیلاناچاہتی ہیں۔نوجوان نسل کے ذہنوں سے نظریہ پاکستان نکالنے کیلئے ملک میں سیکولرازم پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے صحیح طور پر آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتیں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے جانے والے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی سازشوں کو متحد ہو کر ناکام بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.