زکریا ایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ حادثے کے ذمے دار قرار
فہد شبیر جمعہ 4 نومبر 2016 23:49
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔4نومبر۔2016ء) کراچی میں ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیورکو غفلت اور لاپروائی کا مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں دو ٹرینوں کے ٹکرانے سے بچوں اور خواتین سمیت 22 افرد جاں بحق ہوئے تھے ۔
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی ڈیوٹی روہڑی اسٹیشن سے شروع ہو کر کراچی پہنچ کر ختم ہونی تھی،دونوں منزل قریب آنے پر انجن میں موجود اپنا ذاتی سامان سنبھالنے اور ریلوے فارم پر کرنے میں لگ گئے جس دوران سرخ سگنل گزرگیا اور حادثہ ہو گیا۔
کراچی ٹرین حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکریا ایکسپریس کے ڈرائیور محمد رفیق اور اسسٹنٹ ڈرائیور الطاف حسین نے فرائض سے غفلت برتی۔ انہوں نے سرخ سگنل کو نظر انداز کیا،جس سے خوفناک حادثہ رونما ہوا، چیف سگنل آفیسر اور چیف مکینیکل آفیسر کے مطابق حادثے کے وقت سگنل سسٹم اور انجن درست حالت میں تھے، جبکہ ٹرین 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.