صومالیہ میں اسمبلی کی عمارت کے قریب خودکش حملہ٬2اہلکار ہلاک٬5زخمی ٬ الشباب نے ذمہ داری قبول کرلی

اتوار 6 نومبر 2016 15:50

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 نومبر2016ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اسمبلی کی عمارت کے قریب خودکش حملے میں2اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہوگئے٬دہشت گرد تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خود کش حملہ آور نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ اسمبلی کی عمارت کے قریب خفیہ ایجنسی کی ایک گاڑی کو ہدف بنایا۔

حملے میں دو فوجیوں اور ایک حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں ۔دہشت گرد تنظیم الشباب نے اپنے ریڈیو چینلوں سے جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔واضح رہے کہ ملک کے جنوب میں بعض دیہاتوں اور قصبوں پر الشباب دہشت گرد تنظیم کا قبضہ ہے اور تنظیم ایک تواتر سے حکومتی اداروں اور سکیورٹی فورسز کو حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :