آئی سٹینڈ ود کشمیر، حمزہ علی عباسی نے پاکستانی اداکاروں‌پر مشتمل کشمیریوں سے یکجہتی کی ویڈیو جاری کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 نومبر 2016 21:35

آئی سٹینڈ ود کشمیر، حمزہ علی عباسی نے پاکستانی اداکاروں‌پر مشتمل کشمیریوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6نومبر۔2016ء) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے ویڈیو جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکاروں‌کی بڑی تعداد کشمیر اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان یا بھارت کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر کسی بھی سیاسی جماعت یا ملک سے تعلق ہونے کے قطعہ نظر ہمیں اس مسئلے کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہئے۔ ویڈیو میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم اور فہد مصطفی، عائشہ خان، ہمایوں سعید، فیصل قریشی سمیت متعدد اداکاروں کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :