شیعہ نمائندہ تنظیموں کاکارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملیر 15 اور شاہراہ پاکستان پر احتجاج جاری- ملیر میں پولیس کی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ
میاں محمد ندیم پیر 7 نومبر 2016 11:36
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 نومبر۔2016ء) شیعہ نمائندہ تنظیموں کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملیر 15 اور شاہراہ پاکستان پر احتجاج جاری ہے جبکہ ملیر میں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ شیعہ نمائندہ تنظیموں کے کارکنوں نے ملیر 15 کے علاقے میں دھرنا دے رکھا ہے، جن کا مطالبہ ہے کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ملیر 15 کے علاقے میں ریل کی پٹڑی پر بھی چڑھنے کی کوشش کی، جنھیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔پولیس کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اس میں اب تک کامیابی نہیں ہوسکی۔ ملیر میں احتجاج اور مظاہرین کے دھرنے کے باعث گلشن حدید اور قائد آباد سے ملیر آنے والے روٹ پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور اسکول، کالجز اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.