وفاقی حکومت سی پیک منصوبے پر صوبوں کے تحفظات کو دور کرے۔ میاں مقصود احمد
محمد علی پیر 7 نومبر 2016 17:02
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 07 نومبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لیے ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے۔وفاقی حکومت صوبوں کے تحفظات دور کرے اور اس عظیم منصوبے کو جلد مکمل کرے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خالصتاًپاکستان کی فلاح وبہبود اور ترقی کا منصوبہ ہے اس کو کسی بھی صورت کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننا چاہئے۔
وقت کا تقاضا ہے کہ حکمران بڑے ظرف کا مظاہرہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبو ں کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئے۔چھوٹے صوبوں میں بسنے والے عوام اتنے ہی حق دار ہیں جتنے پنجاب میں بسنے والے عوام ہیں۔(جاری ہے)
ترقی وخوشحالی کا رخ محض چندشہروں اور علاقوں کی طرف موڑنا ناانصافی ہوگی۔
اہم ایشو پر وزراء کے بیانات جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہیں وزیر اعظم اس کانوٹس لیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر سیاست چمکانا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں۔قومی مفاد کے منصوبوں پر یکجہتی کامظاہرہ کیاجانا چاہئے۔آپس کی چپقلش سے سی پیک مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ دانشمندانہ اقدامات کیے جائیں۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے۔اس کی تکمیل سے دونوں ممالک کے مراسم مزید مضبوط ہوں گے اور جنوبی ایشیا کے خطے میں بسنے والے کروڑوں افرد کو فائدے حاصل ہوں گے۔ان کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔سی پیک منصوبے کوکسی بھی صورت متنازعہ نہ بنایاجائے۔حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پوراکرے۔چین پاکستان کاتیسرابڑاتجارتی پارٹنرہے۔سی پیک منصوبے کی تکمیل سے 51ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے جس سے پاکستان کی بر آمدات میں اضافہ اور صنعتی واقتصادی نشوونمامیں مددملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.