بچیوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے٬ بیگم محمودہ ممنون حسین
اسلامی تہذیب میں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں خواتین بنیادکی حیثیت رکھتی ہیں٬ بچیاں سیاست کے ایوانوں سے لے کر کھیل کے میدان تک زندگی کے ہر شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں٬خاتون اول کا تقریب سے خطاب
پیر 7 نومبر 2016 18:55
(جاری ہے)
بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ اسلامی تہذیب میں ایک بہترین معاشرے کی تشکیل میں خواتین بنیادکی حیثیت رکھتی ہیں٬ یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرے میں بیٹیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے اوران کی زندگی کا تحفظ کیا گیاہے۔
انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت خواتین کو بھرپور تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور ملک میں جنس کی بنیاد پر کسی سے کوئی امتیاز روا نہیں رکھا گیا ہیاور بلا امتیاز سب کو برابر حقوق دیے گئے ہیں۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے کہا کہ بچیاں سیاست کے ایوانوں سے لے کر کھیل کے میدان تک زندگی کے ہر شعبے میں کارہائے نمایاں سرانجام دے رہی ہیں۔ ان کی کامیابیوں اور کارناموں کی وجہ سے ہمارا سر فخر سے بلند ہے اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں ملالہ یوسف زئی٬ شازیہ پروین٬ شرمین عبید٬ حدیقہ شبیر اور ثمینہ بیگ کی طرح مزید کامیابیاں حاصل کر کے ملک و قوم کو نام روشن کریں گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اپنی بچیوں کی تعلیم وترقی اور بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی ر ہی ہے۔ ہم یہ بھی توقع رکھتے ہیں کہ ہماری بچیاں اور خواتین اپنی دینی اور تہذیبی روایات پر کاربند رہتے ہوئے ترقی کا سفر جاری رکھیں گی اور مادرِملت محترمہ فاطمہ جناح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام اور جمہوریت کی بالا دستی کے لیے بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ بیگم محمودہ ممنون حسین نے ا پاکستان ہلال احمر کی سرگرمیوں کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بچیوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں جسمانی اور ذہنی ترقی کے لئے قومی فٹ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدگی سے انعقادکرتے رہیں گے ۔انھوں نے انجمن ہلالِ احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الٰہی کو بھی مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انجمن میں وومن فورم قائم کرکے بچیوں کی رہنمائی اور ترقی کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم قائم کر دیا ہے۔اس موقع پر بیگم محمودہ ممنون حسین نے خصوصی خواتین کو وہیل چئیرز بھی دیں اور زور دیاکہ وہ آئندہ ایسے مستحق افراد کی خدمات جاری رکھیں۔خاتون اول نے خواتین کی قومی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فاتحین کے درمیان تمغے اور انعامات تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.