کراچی آپریشن کو مزید بے رحم اور تیز کردیا ہے٬ مراد علی شاہ
پیر 7 نومبر 2016 20:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن وامان کے حوالے سے بہت کچھ کرنا باقی ہے اسی لئے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے٬وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس ہوا٬ اجلاس میں محکمہ ایکسائزکیانفراسٹرکچر کیکورٹ کیسز پر غور٬ سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ترمیمی بل ٬ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا ترمیمی بل 2016٬ آئی بی اے سکھر انسٹیٹیوٹ یونیورسٹی میں ترقی سے متعلق امور سمیت مختلف ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں امن و امان کے حوالے سے خوش نہیں ہوں ابھی بھی بہت کچھ باقی ہے ہم نے کراچی آپریشن کو بے رحم اور تیز کردیا ہے کوئی بھی شخص قانون ہاتھ میں لے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو مل کر ہی شکست دی جاسکتی ہے٬ پولیس٬ رینجرز اور حساس ادارے سندھ حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور فرقہ وارانہ نفرتیں پھیلانے کے خلاف زبردست اقدامات کررہے ہیں اور سب سے بڑی خوشی اور کامیابی کی بات یہ ہے کہ عوام کی مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں غیر جانبدارانہ کارروائیاں جاری ہیں کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی حالیہ دنوں میں اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں جو فورسز کی غیر جانبدارانہ کارروائیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.