شناختی کارڈ کے حصول میں عوام کو مشکلات اور اذیت سے نجات دلائی جائے ٬حافظ نعیم الرحمن
شاہ فیصل کالونی میں سیاسی وسماجی اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی٬ورکرز کنونشن سے خطاب
پیر 7 نومبر 2016 22:43
(جاری ہے)
گلی گلی عوام کی خبرگیری اورمسائل کے حل کانظام وضع کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی شاہ فیصل زون یوسی 7کے جنرل ورکرزکنونشن سے خطاب کے دوران کیا ۔
ورکرز کنونشن سے امیرضلع شرقی وسابق ممبر سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ٬امیرشاہ فیصل زون چوہدری محمد اشرف ٬ناظم یوسی محمدفاروق ودیگر نے خطاب کیا ۔اس مو قع پر سیکریٹری زون عتیق احمد خان ٬نائب امرائے زون سیف الدین ٬اسامہ شعیب ودیگرذمہ داران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر نومنتخب ناظم یوسی محمد فاروق نے سیشن 2016-2017ء کے لیے نئے نظم کا اعلان بھی کیا ۔جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہا کہ بدعنوان سیاستدانوں وحکمرانوں نے عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے۔کسی بھی صورت ملک وقوم کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔عوام پانی ٬گیس ٬بجلی کی سستی فراہمی٬ انصاف وقانونی کی بالادستی اورمہنگائی سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی لٹیرے کو ملک سے فرارنہیں ہونے دیا جائے ۔ عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس ملکی خزانے میں جمع کرانے کو یقینی بنایا جائے ۔ محمد یونس بارائی نے کہا کہ شہرکی ابتر صورتحال نے جینے کا حق چھین لیا ٬ٹارگٹ کلنگ ٬دہشت گردی ٬ٹوٹی سڑکوں ٬ناقص سیوریج سسٹم ودیگر مسائل نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.