آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر گرلز چیمپئن شپ 11 جنوری سے شروع ہوگی

منگل 8 نومبر 2016 11:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان تھرو بال سکولز اینڈ کالجر چیمپئن شپ 11 جنوری سے لاہور ویمن کالج٬ لاہور میںشروع ہوگی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سکولزکے جونیئر اور کالجز کے سنیئر مقابلے ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے دونوں ایونٹس میں اول آنے والی ٹیموں کو ایک٬ ایک لاکھ روپے جبکہ دوئم آنے والی ٹیموں کو پچاس٬ پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

چیمپئن شپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 14 جنوری تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کوئی بھی سکول اور کالج کی ٹیم حصہ لے سکتی ہے اور شرکت کی خواہش رکھنے والے سکولز اور کالجز کے عہدیداران مزید معلومات کیلئے 0321-3077577 کرکے اپنی ٹیم کی انٹری کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :