سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (نہم ودہم ) کے سالانہ امتحان یکم مارچ 2017 سے ہوں گا

منگل 8 نومبر 2016 13:57

سرگودھا۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈی ایجوکیشن کے زیرانتظام سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ (نہم ودہم ) کے سالانہ امتحان 2017 کا آغاز یکم مارچ بروز بدھ سے شروع ہو گا۔ جس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی ہارڈ کاپی مع جمع شدہ فیس بذریعہ آن لائن بینک چالان دفتر ہذا واقع 49 ٹیل سرگودھا میں وصول ہونے کا شیڈول حسب ذیل ہے ۔

کنٹرولر امتحانات لیاقت علی نوید کے مطا بق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم وفیس وصول کر نے کی تواریخ 15 نومبر 2016 تا 14 دسمبر ‘ دوگنا فیس کے ساتھ 15 دسمبر سے 23 دسمبر ‘ تین گنا فیس کے ساتھ 24 دسمبر سے 30دسمبر ‘ تین گنا فیس پلس 500 روپے یومیہ فیس کے ساتھ 31 دسمبر سے 9جنوری 2017 تک وصول کئے جائیں گے اس کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

آرٹس گروپ پارٹ ون جماعت نہم ریگولر 1145 روپے او رپرائیویٹ 1195 روپے جماعت دہم پارٹ ٹو ریگو لر 1145 ‘ پرائیوٹ 1195 روپے ‘کمبائنڈ جمات نہم ودہم ریگو لر 1745 روپے ‘ پرائیویٹ 1845 ‘ سائنس گروپ پارٹ ون جماعت نہم ریگولر 1195 روپے ‘ پرائیویٹ 1245 روپے ‘ جماعت دہم پارٹ ٹوریگولر1195 روپے ‘ پرائیویٹ 1245 روپے ‘ کمائنڈ جماعت نہم ودہم 1845 روپے ‘ پرائیویٹ 1945 روپے ‘ پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ امیدواران کو 1345 روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروانا ہوگی۔

علاوہ ازیں جماعت دہم /کمپوزٹ میں پہلی مرتبہ شمولیت کی صورت میںاو رمارکس امپروو میں شرکت کرنے والے امیدواران کو 550 روپے سند فیس بھی جمع کروانا ہوگی۔