چین کے تین رکنی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ

منگل 8 نومبر 2016 17:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) چین کے تین رکنی وفد نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ کیا تاکہ چائے کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ منگل کو ٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چائنہ اکیڈمی کے تین رکنی وفد نے ینگ یوآن کی قیادت میں پی اے آر سی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی اے آر سی کے شعبہ کارپس سائنس ڈویژن کے سینئر ماہرین اور زرعی سائنسدانوں نے چینی وفد کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے ممبر پلانٹ سائنس احمد بخش مہر اور ڈاکٹر محمد امجد سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل ٹی انسٹی ٹیوٹ شنکیاری بھی موجود تھے۔ چینی وفد کا یہ دورہ دونوں اداروں کے مابین نومبر 2014ء کے دوران ہونے والی مفاہمت کی یادداشت کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :