پانامہ لیکس کیس، حسین نواز کا آئندہ سماعت پر اہم ترین دستاویزات پیش کرنےکا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 8 نومبر 2016 23:18

پانامہ لیکس کیس، حسین نواز کا آئندہ سماعت پر اہم ترین دستاویزات پیش ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2016ء) پانامہ لیکس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں انتہائی اہم پیشرفت ہوئی ہے اور نوازشریف کے صاحبزادے منگل کو عدالت میں ایسے دستاویزات جمع کروانے کا عندیہ دیا ہے جس سے مقدمے کا پانسہ پلٹ جائے گا- نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز نے کہا ہے کہ منگل کو وہ عدالت میں ثابت کر دیں گے کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی مالک نہیں ہیں-حسین نواز کے مطابق وہ آئندہ سماعت پر ٹرسٹ ڈیڈ پیش کریں گے جس کے تحت مریم نواز کا کردار واضح ہو جائے گا-ان کی آف شور کمپنیاں ایک ٹرسٹ کے زیر انتظام ہیں-وہ ان کمپنیوں کے مالک ہیں،ان کی بیوی ان کمپنیوں کی بینفیشنل اونر ہیں جبکہ مریم نواز ٹرسٹی ہیں یعنی ان کا کام ان اثاثہ جات کو قانونی وارثوں میں تقسیم کرنا ہے مگر وہ نہ تو ان کی مالک ہیں اور نہ ہی کوئی فائدہ اٹھا سکتی ہیں-