بریگزٹ ریفرنڈم کی طرح ٹرمپ کی جیت پیٹرن کا حصہ- بریگزیٹ اور اس انتخاب کے بعد کچھ بھی ممکن ہے۔ ہمارے سامنے دنیا تباہ ہو رہی ہے۔ سر چکرا رہا ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 نومبر 2016 15:42

بریگزٹ ریفرنڈم کی طرح ٹرمپ کی جیت پیٹرن کا حصہ- بریگزیٹ اور اس انتخاب ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 نومبر۔2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہونے پر دنیا کے رہنماو¿ں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ٹویٹ میں ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ ترکی میں بغاوت کے پیچھے امریکہ میں مقیم فتح اللہ گلن کو ترکی کے حوالے کریں گے۔

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹس میں ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ٹرمپ کی جانب سے مہم کے دوران بھارت کے بارے میں خیالات کو سراہتے ہیں اور امریکہ اور بھارت کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے خواہاں ہیں۔ملائیشیا کے وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب ٹرمپ کے گالف بڈی ہیں اور ان کی میز پر دونوں کی ایک تصویر ہے جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہوا ہے میرے پسندیدہ وزیر اعظم کے لیے۔

(جاری ہے)

سنگاپور کے وزیر اعظم نے ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ریفرنڈم کی طرح ٹرمپ کی جیت ترقی یافتہ ممالک میں پیٹرن کا حصہ ہے جو معاشرے میں مایوسی اور موجودہ حالات کو تبدیل کرنے کی خواہش ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگاپور، چین اور بھارت پر امریکہ میں نوکریاں چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔دریں اثنا امریکہ میں فرانس کے سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر ٹویٹ کیا اور بعد میں اس کو ڈیلیٹ کر دیا۔اس ٹویٹ میں لکھا تھا بریگزیٹ اور اس انتخاب کے بعد کچھ بھی ممکن ہے۔ ہمارے سامنے دنیا تباہ ہو رہی ہے۔ سر چکرا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :