وزیر اعظم نے پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک کا جائزہ لیا ،ْ تفصیلی بریفنگ دی گئی

مشقوں میں میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 7 اور میراج طیاروں نے حصہ لیا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ،ْوزیر اعظم نواز شریف

بدھ 9 نومبر 2016 16:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کی مشقوں ’ہائی مارک‘ کا جائرہ لیا جس کے بعد انہیں ان مشقوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کی ہائی مارک مشقوں میں میں ایف 16، جے ایف 17 تھنڈر، ایف 7 اور میراج طیاروں نے حصہ لیا اور پاک فضائیہ کے طیاروں نے وزیراعظم نواز شریف کو سلامی بھی دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہین ہمارا فخر اور قوم کو اپنے شاہینوں پر پورا اعتماد ہے، پاک فضائیہ نے ملکی دفاع کے لیے پاک فوج اور بحریہ کے ساتھ مل کر ملکی دفاع کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے، وطن کی خدمت کے لئے پاک فضائیہ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔