با اختیار احتساب کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف موثر ہتھیارہے،پرویزخٹک
ہم اس احتساب کی بات کرتے ہیں جو بڑے بڑے ڈاکوئوں کو پکڑے، حکومت کرپشن کیخلاف بے رحمانہ احتسابی عمل کو مکمل سپورٹ فراہم کریگی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
بدھ 9 نومبر 2016 18:56
(جاری ہے)
ہم احتساب کو متوازن دیکھنا چاہتے ہیں جو کرپشن کے خلاف ایک ڈیٹرنس ہو اور اس کا آغاز ڈاکوئوں سے ہو۔
جب احتساب بڑے بڑے ڈاکوئوں کا شروع ہوتا ہے تو چھوٹے موٹے چورکرپشن کی جرات نہیں کرتے۔ہمارا المیہ یہ رہا ہے کہ ہمارا سسٹم بڑے لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالتا، کرپشن پر ان کا احتساب نہیں ہوتا اور چھوٹے موٹے چور اچکے کی پکڑ دہکڑ ہوتی ہے۔ یہی تو وہ بنیادی نقطہ ہے کہ احتساب کے عمل سے فرق نہیں پڑتا۔ حکومت نے موثر قانون سازی کی ہے اور موثر اداروں کے قیام اور تشکیل نو کی ہے تاکہ لٹیروں کی گرفت ہو۔ میں نے اس صوبے کو لوٹتے ہوئے دیکھا ہے اور لٹیروں نے ان کے وسائل کو شیر مادر سمجھ کر کھایا ہے۔ میں نے اندھیرنگری چوپٹ راج کا عملی مظاہرہ دیکھا ہے۔ لیکن جب میں سسٹم کو دیکھتا ہوں تو یہ چھوٹے چوروں کیلئے تو زیادہ موثر ہے لیکن جب بڑے چوروںکی بات آتی ہے تو یہ سسٹم ڈیلیور ہی نہیں کر پاتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ مقصد نہیں کہ کسی بے گناہ کی بے عزتی ہو اور قانون سے بالاتر کوئی اقدام ہو ۔ لیکن ضروری ہے کہ ادارے ڈیلیور کریں اور کرپشن اور بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ کریں ۔ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو سب سے پہلے ہمیں کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ یہ برائیوں کی جڑ ہے۔ ہم نے اس صوبے کو ترقی کی سمت دی، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو ممکن بنایا،لیکن یہ سارا عمل تب فائدہ مند ہو گا جب کرپشن نہیں ہو گی اور ادارے منظم انداز میں شفافیت اور پوری استعداد کے ساتھ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.