سعودی عرب کا پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر اور سپر مشاق تربیتی طیارے خریدنے پر غور
سعودی عرب پاکستان کے دفاعی جنگی آلات بالخصوص سپر مشاق طیاروں اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی لے رہا ہے، ریاض اور اسلام آباد کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا،سعودی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی
بدھ 9 نومبر 2016 19:13
اسلام آباد /دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) سعودی عرب اورپاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقوں کے ساتھ ساتھ ریاض حکومت نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر بمبار طیارے اور تربیتی مقاصد کے لیے متعدد سپر مشاق تربیتی طیارے خریدنے پر غور شروع کردیا ۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان سے بمبار اور تربیتی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی سے متعلق تازہ انکشاف سعودی عرب کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے پاک فوج کی مشقوں کے معائنے کے بعد ایک بیان میں کیا۔
جنرل العتیبی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے دفاعی جنگی آلات بالخصوص سپر مشاق طیاروں اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔(جاری ہے)
سعودی عرب پاکستان کی دفاعی صلاحیت سے استفادے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
بعد ازاں سعودی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے مراکز کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر جنرل صالح العتیبی نے پاکستانی حکام سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پاک فوج کی ائیر فورس اکیڈمی میں کیڈٹس کو بہترین تربیت فراہم کرنے کی مساعی کی تحسین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کی زیر نگرانی کیڈٹس کی پیشہ وارانہ انداز میں تربیت سعودی عرب کو بھی اپنے ہوابازوں کو پاکستان میں تربیت کے لیے بھیجنے میں دلچسپی لے رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.