دیہی علاقوں میں سپورٹس کے منصوبے جلد ازجلد مکمل کئے جائیں‘ذوالفقار احمد گھمن
شہری عوام کی طرح سپورٹس دیہی عوام کا بھی حق ہے، پنجاب حکومت دیہات میں بھی سپورٹس کی جدید اور بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے‘ڈی جی سپورٹس پنجاب
بدھ 9 نومبر 2016 19:19
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر، چیف انجینئر منیر میر اور محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجود تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کے افسران اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ دیہی عوام کو سپورٹس کی سہولتیں میسر آ سکیں۔
انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے افسران اور ٹھیکیداروں کو حکم دیا کہ تعمیراتی کاموں میں میٹریل کی کوالٹی کا خصوصی خیال رکھا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے، انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ وقت تک منصوبے مکمل نہ کرنیوالوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دیہی عوام کو بھی سپورٹس کی جدید ترین سہولتیں فراہم کررہی ہے، سپورٹس دیہی عوام کا بھی بنیاد ی حق ہے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے پانڈوکی میں کرکٹ گرائونڈ، اوپن جم، پویلین اوپن گیمز، فلڈ لائٹس، ٹریک، روڑہ میں کرکٹ گرائونڈ، ٹریک ، بدوکی میں اوپن جم، اوپن سپورٹس ، آصل سلیمان میں کرکٹ گرائونڈ، ٹریک کے زیر تعمیر منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.