امریکہ میں اتفاق رائے کی جمہوریت ہے ،طارق فاطمی
جمعرات 10 نومبر 2016 12:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ جو بھی نتیجہ ہو امیدوار اسے تسلیم کرے، امریکی عوام نے معیشت اور تجارتی معاہدوں کے تناظر میں ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی قابلیت ہے کہ وہ بحران میں اکٹھے ہوتے ہیں، وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، ٹرمپ کی انتخابی تقرریوں اور وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں میں بہت فرق ہوگا، امید ہے کہ وقت کے ساتھ معاملات اور صورتحال میں بہتری ہوگی، ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر ملکر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیاں ادارے بناتے ہیں افراد نہیں، پالیسی سازی میں ریاستی مفادات سے زیادہ مقدم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں صرف جمہوریت نہیں اتفاق رائے کی جمہوریت ہے، برسوں بعد امریکا میں ایک جماعت کی اکثریت آئی ہے، کچھ عرصے کے بعد امریکہ کے ایوانوں میں اپوزیشن طاقتور ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس نے پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقیں کیں،ہم اپنے حالات اور مفادات کے تناظر میں خارجہ پالیسی تشکیل دیتے ہیں، ناقدین بتائیں کہ چین نی46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پہلے کیوں نہیں کی سفارتکاری میں اگر ایک دروازہ بند کیا جاتا ہے تو دو کھولے بھی جاتے ہیں، تمام ملکوں سے خوشگوار تعلقات ہماری پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادرسے ایرانی سرحد تک موٹر وے تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ،وسطی ایشیائ کے ملکوں سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، خطے میں امن و استحکام اور افغان مفاہمی عمل میں دنیا ہمارے کردار کی معترف ہے، انسداد دہشت گردی کیلئے ہماری قربانیوں کو دنیا تسلیم کرتی ہے، وزیراعظم کا پختہ عزم ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں جگہ نہیں ملے گی، سینیٹر جان مکین نے امن و امان کیلئے پاکستان کی کوششوں کا احتراف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیںمزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.