اسلام آباد، چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ کا آغاز 14نومبر سے ہو گا

پاکستان، ہانگ کانگ، مصر ، جمیکا ، نیوزی لینڈ، آسٹریا، ہالینڈ، انگلینڈ کے کھلاڑی حصہ لینگے

جمعرات 10 نومبر 2016 19:57

اسلام آباد، چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ کا آغاز 14نومبر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ کا آغاز 14نومبر سے اسلام آباد میں ہو گا۔ پاکستان سمیت ہانگ کانگ، مصر ، جمیکا ، نیوزی لینڈ، آسٹریا، ہالینڈ، انگلینڈ کے کھلاڑی حصہ لینگے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ کا آغاز 14نومبر سے اسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، مصر ، جمیکا ، نیوزی لینڈ، آسٹریا، ہالینڈ، انگلینڈ کے کھلاڑی حصہ لینگے۔ چیمپین شپ کی انعامی رقم 25ہزار امریکی ڈالرز ہو گی ۔چیمپین شپ کا کوالیفائنگ راونڈ 16اور 17نومبر کو کھیلا جائیگا ۔مین راونڈ 18سے 21نومبر تک ہو گا ۔چیمپین شپ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، مصر ، جمیکا ، نیوزی لینڈ، آسٹریا، ہالینڈ، انگلینڈ کے پلیئرز حصہ لینگے ۔ہانگ کانگ کے لیو آو ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ ہونگے ۔پاکستان کے طیب اسلم ، فرحان زمان اور وقار محبوب مین راونڈ کیلئے کوالیفائی کر گئے۔ (حسن رضا ہاشمی)

متعلقہ عنوان :