ْعلامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میں انتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف
میٹرک کے پرچے میں بڑی بہن کی ’’ عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ‘‘پر پندرہ نمبر کا سوال بھی شامل کر دیا علامہ اقبال نیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی نے مذکورہ معاملے کی تحقیقات سے قبل کسی بھی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیا
جمعرات 10 نومبر 2016 23:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے میٹرک کے پرچے میںانتہائی بے ہودہ سوال پوچھے جانیکا انکشاف ‘سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عوام کی یونیورسٹی کی انتظامیہ پر شدید ‘ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال یونیورسٹی کے میٹرک کے انگلش کے پرچے میں بڑی بہن کی شخصیت پر مضمون تحریر کرنے کا 15نمبر کا سوال دیدیا گیا ،پر چے میں سوال کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے اور پاکستانی یونیورسٹی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
پرچے میں پوچھے گئے سوال کے ساتھ اس یہ بھی درج کیا گیا کہ ان مندرجہ ذیل پہلووں کو بھی تفصیلی طور پر بیان کیا جائے ،جس میں عمر،جسامت ،قد ،خوبصورتی اور رویہ شامل ہے۔(جاری ہے)
میٹرک کا امتحان دینے والے بچوں کا کہناہے کہ پرچے میں اس قسم کا سوال دیکھ کر وہ انتہائی حیران پریشان رہ گئے۔نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایک طالبعلم کا کہناتھا کہ پہلے وہ سمجھا کہ یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے جب اس نے اس سوال کے بارے میں نگران سے پوچھنے کی کوشش تو اس نے کچھ بھی بتانے سے انکار کرتے ہوئے پرچے کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی انٹرنیٹ صارفین نے اسے انتہائی بے ہودوہ جانتے ہوئے دوسروں تک اسے پہچانے کیلئے فوری طور پر انٹرنیٹ پر شیئر کر دیا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے اس بے ہودہ سوال پر یونیورسٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
پاکستانی شہریوں کی جانب سے کہا جارہاہے کہ یہ مضمون انتہائی غیر اخلاقی اور معاشرے کی اقدار کیخلاف ہے اور یہ سوال دینے والے استاد کو فوری طور پر برطرف کیا جائی.دوسری جانب علامہ اقبال نیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نعیم قریشی نے اس معاملے پر تحقیقات سے قبل کسی قسم کی گفتگو سے انکار کر دیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.