نائن الیون کے بعد مغربی استعمار نے امریکی قیادت میں عالم اسلام کو شدید نقصان پہنچایا‘پروفیسر ساجد میر
نومنتخب صدر سے بھی کوئی خیر کی امید نہیں،امریکہ کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلا م کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا‘امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 11 نومبر 2016 18:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مغربی استعمار سے ہمیں نظریاتی وثقافتی میدان میں خطرات درپیش ہیں۔
وہ ہماری تہذیب و ثقافت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔روشن خیالی اور اعتدال پسندی کے نام پرمسلمان کو اپنی شناخت سے دستبردار ہونے پر مجبور کیا جارہا ہے اور قرآن و سنت کے قوانین کو تبدیل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے معاشرے میں بے چینی ہے، لیکن اپنی مادی قوت کے سہارے وہ تہذیبی میدان میں بھی برتری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے ہمارا خاندانی نظام ان کا خاص ہدف ہے۔ہمارے خاندانی نظام کا شیرازہ بکھیرنے کے لئے وہ خواتین کو اکساتے ہیں اور ان کے اندر یہ احساس پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اسلامی تہذیب اور قرآن و سنت کے قوانین میں تمھارے اوپر ظلم و زیادتی روا رکھی گئی ہے، تمھیں پابنداورغلام بناکر رکھا گیاہے،مغرب کی عورت کے مقابلے میں تم ایک طرح سے قید کی زندگی میں ہو۔ خو اتین سے کہا جاتا ہے کہ تم ان پابندیوں کو توڑوگی تو تمھیں آزادی نصیب ہوگی جبکہ اسی آزادی کے نتیجے میں ان کا خاندانی نظام تہس نہس ہو چکا ہے، ان کے ہاں کوئی چیز مقدس نہیں رہی، شادی کا تقدس بھی ختم ہو گیا ہے،اور ان کے مرد اور عورتیں آسانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔اگر کوئی اس بندھن کو قبول کر بھی لے تو دو تین سال میں علیحدگی ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب میں عورت کی آزادی کا تصورمرد کی تفریح طبع کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ان کے ہاں اضطراب اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔ یہ سراب کی مانندہے جس میں انسان بالآخر مایوسی کا شکار ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم کی اطاعت و وفاداری اور حدود کے اندر رہ کر زندگی گزاری جائے تو قلب و نظر کواطمینان و سکون نصیب ہوسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.