پاکستان کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پربھارتی اشتعال انگیزیوں پر تشویش کا اظہار
بھارتی جارحیت خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہے، سول آبادی پر بھارتی افواج کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ تشویش ناک اور2003کے سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ،بھارت نے 13 نومبر کو ورکنگ بانڈری پر بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جو افسو س ناک ہے ، پاکستان اور بھارت کے لئے اقوام متحدہ کا ملٹری آبزورگروپ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر امن کو برقراررکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ،بھاری فورسز کی فائرنگ سے ابتک 26 شہری شہید اور 107 زخمی ہوچکے ہیں سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران کو بھارتی اشتعال انگیزیوں بارے بریفنگ
جمعہ 11 نومبر 2016 19:41
(جاری ہے)
سیکرٹری خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے بڑھتی ہوئی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا جس کے نتیجے میں 26سویلین شہید ہو چکے ہیں اور 107زخمی ہو چکے ہیں ۔
بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی پر فائرنگ 2003کے سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ۔ سیکرٹری خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر شاہکوٹ اور جورا سیکٹر پر 9نومبرکو آرٹلری کے استعمال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے 13سال کے وقفے کے بعد بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔پاکستان صبر سے کام لے رہا ہے لیکن پاکستان کو جواب دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کی وجہ سے خطے کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرہ ہے اس سے خطے کا اسٹریٹجک توازن متا ثرہوسکتا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ کے ملٹری آبزورگروپ پر زوردیا کہ وہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر امن کو برقراررکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پاکستان اور بھارت کے لئے ملٹری آبزورگروپ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے لیکن بھارت حد سے تجاوز کر رہا ہے اور تعاون بھی نہیں کر رہا ۔بریفنگ کے دوران ملٹری آپریشن ڈائریکٹریٹ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بریفنگ دی ۔اس موقع پر سفیر نے کہا کہ وہ پاکستان کے خدشات سے اپنے ممالک کی حکومتوں کو آگاہ کریں گے۔ سفیروں نے موجودہ صورتحال میںسیز فائر لائن پر امن برقرار رکھنے کے لئے صبر کا مظاہرہ کرنے پر زوردیا اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زوردیا۔ ( وخ+م ن)مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.