لاہوربورڈنے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016کے نتائج کااعلان کردیا، کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ چالیس فیصد رہا

ہفتہ 12 نومبر 2016 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2016ء) لاہوربورڈنے میٹرک کے ضمنی امتحانات 2016کے نتائج کااعلان کردیاگیا ، کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ چالیس فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں کامیابی کا تناسب پچپن اعشاریہ چالیس فیصد رہا۔

(جاری ہے)

رواں سال میٹرک ضمنی امتحان میں انتیس ہزار ایک سو تینتیس امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے سولہ ہزار ایک سو چالیس امیدواروں نے امتحان پاس کیا۔اس طرح امتحان میں کامیابی کاتناسب پچپن اعشاریہ چالیس فیصد رہا ۔چیئرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ امیدوار لاہوربورڈ کی ویب سائٹ یا بذریعہ ایس ایم ایس بھی اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔