ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں امریکہ کی تباہی کی نئی پیش گوئی سامنے آگئی
آخری امریکی صدر سیاہ فام ہوگا جس کے بعد آنے والے صدر کے دور میں امریکی معیشت بری طرح سے متاثر ہوگی اور خطے میں منفی اثرات سے بچنا مشکل ہوجائے گا، بلغاریا کی مشہور بابا وانگا کی موت سے قبل پیش گوئی
ہفتہ 12 نومبر 2016 18:51
(جاری ہے)
بلغاریہ کی مجذوب خاتون بابا وانگا، بلقان کی ریاست مقدونیہ کے قصبے اسٹرومیکا میں 11 جنوری 1911 میں پیدا ہوئیں اور 11 اگست 1996 کو انتقال کرگئیں۔
وہ ناخواندہ تھیں اور انہوں نے خود سے کوئی کتاب نہیں لکھی لیکن ان سے ملنے والے لوگوں نے ان سے جو کچھ سنا، اس پر مبنی کتابچے لکھے۔1989 میں ان کا ایک جملہ اخباروں کی زینت بنا جسے بعد ازاں 11 ستمبر 2001 میں امریکہ پر دہشت گرد حملے (نائن الیون) کی پیش گوئی قرار دیا گیا۔ ان کے الفاظ یوں رپورٹ ہوئے تھے، دہشت، دہشت، امریکی بھائیوں پر فولادی پرندوں سے حملہ ہوگا اور بھیڑیئے جھاڑیوں میں بیٹھے غرا رہے ہوں گے جبکہ معصوموں کا لہو بہہ رہا ہوگا۔ان سے سوویت یونین ٹوٹنے، سونامی آنے، چرنوبل کے ایٹمی بجلی گھر میں حادثے، اسٹالن کی موت کی تاریخ، روسی آبدوز کرسک کی سمندرمیں غرقابی اور روسی کھلاڑی ٹوپولوف کے شطرنج کے مقابلے جیتنے کی پیش گوئیاں منسوب ہیں۔ان کی ایک حیرت انگیز پیش گوئی 44 ویں امریکی صدر کے بارے میں تھی کہ وہ سیاہ فام ہوگا۔ امریکا کے 44 ویں صدر بارک اوباما ہیں جو سیاہ فام ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.