پیپلزپارٹی کے سینیٹر عاجز دھامراہ کی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر مملکت عابد شیر علی کی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف زہر افشانی پر سخت تنقید
ہفتہ 12 نومبر 2016 19:27
(جاری ہے)
سینیٹر عاجز دھامراہ نے ن لیگ کے وزرائ کی ہرزہ سرائی پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی اور چوہدری عابدی شیر علی قوم کے لئے بد بختی ہیں اوروہ ہمیشہ ن لیگ حکومت کی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
وزیرداخلہ بغیر کسی شرم و حیا ئ کے کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو وزارت داخلہ میں چائے پر مدعو کرتے ہیں جبکہ قومی ایکشن پلان کے لحاظ سے وزارت داخلہ کی حیثیت ان کے ایک کمانڈ سینٹر کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پارٹی کی تنظیم سازی نواز شریف حکومت پر بھاری گزر رہی ہے اور انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں بلاول بھٹو کے ہاتھوں اپنی شکست کے خوف سے ان کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔ سینیٹر عاجز دھامراہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے’’ وگ پہنے سپاہی ‘‘اور ’’ خراب بھانجے‘‘ کو ہمارے محبوب قائد کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنے سے روکیں ورنہ جیالے عوام سے مل کر ان کے گناہوں اور غیر قانونی جمع کردہ اثاثوں کو آشکار کردیں گے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.