کراچی‘ ڈ سٹرکٹ سائوتھ شہرکا چہرہ ہے یہاں بلدیاتی مسائل اور گندگی کسی صورت برادشت نہیں کروں گا

چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض کی بات چیت

ہفتہ 12 نومبر 2016 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ ڈ سٹرکٹ سائوتھ شہرکراچی کا چہرہ ہے یہاں بلدیاتی مسائل اور گندگی کسی صورت برادشت نہیں کروں گا،شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث عوام کو خصوصا بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے موجودہ صورتحال یہ ہے کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کاکام بھی ڈی ایم سی سا?تھ کا سینٹری اسٹاف انجام دے رہا ہے جبکہ جگہ جگہ سیوریج کا پانی کھڑا ہونے کے باعث نہ صرف سینیٹیشن کے کام کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ صفائی ستھرائی کے کئے گئے کام کی بھی افادیت نظر نہیں آرہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے آل کراچی تاجر اتحاد کے رہنما?ں محمد احمد شمسی،حماد پونا والا،شیخ عالم اور زبیرعلی خان کی سربراہی میں آنے والے وفدسے ملاقات کے موقع پر کیا میونسپل کمشنرآفاق سعید،یو سی 12 کے چیئرمین حبیب حسن،یوسی 4 کے وائس چیئرمین محمود ہاشم اور متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سا?تھ کی حدودمیںواقع تجارتی وکاروباری مراکز،شاپنگ سینٹرزسمیت تمام مارکیٹوں کو صحت وصفائی،سٹریٹ لائٹس ودیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے بلدیہ جنوبی کا شمار شہر کے اہم ومصروف ترین ضلع میں ہوتاہے جہاںنہ صرف اہم سرکاری وغیرسرکاری دفاتر،اہم تجارتی وکاروباری مراکز، ہسپتال موجودہیں بلکہ شہرکی بیشترقدیم مارکیٹیں بھی یہاں واقع ہیں ہم اپنے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کو مربوط طریقے سے بروئے کارلاکر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں شب وروز مصروف عمل ہیں ملک محمد فیاض نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی اور اس کے براہ راست ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے تاجر برادری لوکل ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنائے تجاوزات کے حوالے سے بلدیہ جنوبی انتظامیہ اور آل کراچی تاجر اتحاد کے نمائندوں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دوکاندار بھی اپنی ذمّے داری محسوس کرتے ہوئے اپنی دوکانوں کے آگے، سڑکوں کے اطراف اور فٹ پاتھوں پر پتھارے قائم نہ ہونے دیں گے جبکہ سائن بورڈز اور سن شیڈ کو بھی قانون کے مطابق مقررہ حدود میں رکھا جائے گا اس سے نہ صرف پیدل چلنے والوں کو آسانی ہو گی بلکہ ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آئے گی اس موقع پرتاجربرادری کے نمائندوں نے درپیش بلدیاتی مسائل سے چیئرمین سا?تھ کو آگاہ کیا ملک محمد فیاض نے وفدکو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل کے خاتمہ کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے سیوریج کے مسئلے کے حل کیلئے چیف انجینئرواٹر اینڈ سیوریج بورڈسے رابطہ کیاجائے گا اور سیوریج کے مسائل کے مستقل حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان مربوط رابطے کیلئے سوشل میڈیا ار واٹس اپ گروپ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاجر برادری نے انکے مسائل پر توجہ دینے اور ان کے جلدحل کی یقین دہانی پرچیئرمین ملک محمد فیاض اوربلدیہ جنوبی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :