سعودی شاہ سلمان کے بڑے بھائی شہزادہ ترکی بن عبد العزیزآخری رسو مات کی ادائیگی کے بعد سپر د خاک
شہزادہ ترکی بن عبد العزیز کی نماز جنازہ میں شاہ سلمان، شہزادہ مقرین ،شہزادہ احمد ،شہزادہ بندر ،شہزادہ عبد الالہ ،کران پرنس محمد بن نائف اورڈپٹی کران پرنس محمد بن سلمان سمیت کئی شہزادوں اور مرحوم کے بیٹوں کی شرکت کی
اتوار 13 نومبر 2016 14:20
(جاری ہے)
اس موقع پر کئی علاقوں کے امیر ،وزراء،سینئر سویلین ،فوجی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
سعودی فرمانروا نے قبرستان العود میں جا کر شہزادہ ترکی بن عبد العزیز کی تدفین میں بھی شرکت کی ۔ لوگوں نے سعودی فرمانر وا شاہ سلمان سے ان کے محل میں ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا اوریہ سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی شاہی دیوان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز سعودی دار الحکومت ریاض میں 1932میں پیدا ہوئے تھے، وہ سعودی عرب کے موجد اور پہلے بادشاہ عبدالعزیز آل سعود کے 21ویں فرزند تھے۔مرحوم کو1957میں ریاض کا قائم مقام گورنر تعینات کیا گیا تھا، شاہ فیصل شہید کے دور میں انہیں نائب وزیر دفاع وہوابازی تعینات کیا گیا، وہ اس عہدے پر 1969 تا 1983 تک فائز رہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.