درگاہ شاہ نورانی واقعہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا ،ْیوسف رضا گیلانی

دشمن ہمیں ڈرا کر ہمارے ترقیاتی سفر کو روکنا ا ور ہمیں مفلوج کرنا چاہتا ہے ،ْہم کامیاب نہیں ہونے دینگے ،ْ گفتگو

اتوار 13 نومبر 2016 18:50

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2016ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے درگاہ شاہ احمد نورانی دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ دشمن ہمیں ڈرا کر ہمارے ترقیاتی سفر کو روکنا ا ور ہمیں مفلوج کرنا چاہتا ہے جسے ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی تھی۔گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وفاق کو گورنر کی تعیناتی کا اختیار ہے مگر صوبے سے مشاورت ہوجاتی تو بہترتھا،کوآرڈینیشن ہونے سے کام بہتر اور اچھے انداز میں کیا جاسکتا ہے۔گیلانی نے کہا کہ پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آرز پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ اگر حکومت کے ہاتھ صاف ہیں تو پھر معاملے کو طول کیو ں دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :