بھارت:مارشل آرٹ کی ماہر 76سالہ دادی

اتوار 13 نومبر 2016 19:00

نئی دیلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء)بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے، لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تو سب کو حیران کردیا۔

(جاری ہے)

جی ہاں بھارتی شہر کالیکٹ کی رہائشی 76سالہ مناکشی اماں نامی خاتون نے اپنی مارشل آرٹس کی مہارت کے ذریعے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔دادی اماں ہاتھوں میں ڈنڈا اور تلوار پکڑے قدیم لڑائی کا شاندار مظاہرہ پیش کررہی ہے ،جو دیکھنے والوں کیلئے ایک حیران کن منظر ہے۔مناکشی کا کہنا ہے کہ وہ 10برس کی عمر سے یہ کھیل کھیل رہی ہیں اور اب وہ اس قدیم لڑائی میں ماسٹر ہیں