چار سال میں غیر ملکی قرضے ایک سو دس ارب ڈالر، سود بائیس ارب ڈالر ہو گا،آئی ایم ایف سے پرہیز کیلئے برامدات بڑھانا واحد آپشن ہے،برامدی شعبہ کی بحالی کے فیصلہ پر عمل دارمد میں تاخیر نہ کی جائے
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا بیان
اتوار 13 نومبر 2016 20:10
(جاری ہے)
اس پیکچ کے نتیجے میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے بہت سے مسائل حل ہو جائینگے اس لئے اعلیٰ حکام فوری طور پراس پیکچ کی تفصیلات طے کریںتاکہ عمل درآمد کیا جا سکے۔
شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو سب سے زیادہ زرمبادلہ اور پینتیس لاکھ افرادکو روزگار فراہم کر رہا ہے مگر مختلف مسائل ہ کی وجہ سے اس شعبے کی کارکردگی اور برآمدات بری طرح متاثر ہوئی ہیں جبکہ بین الاقوامی منڈی میں حریف ممالک پاکستانی مصنوعات کو پچھاڑ رہے ہیں۔ اس صورتحال میںاس اہم شعبے کی ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلیئے یہ پیکج انتہائی ضروری ہے جبکہ ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر برامدی صنعتوں کوبحال کرنے کا فیصلہ بھی انتہائی خوش آئند ہے ۔ کپاس اور ٹیکسٹائل کی برآمد سے سالانہ بارہ ارب ڈالر تک کمائے جاتے ہیں جبکہ اس شعبے کا حصہ جی ڈی پی میں 8.5 فیصد ہے اس لئے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کپاس کی فصل کی تباہی کی وجوہات میں غیر معیاری بیجوں کا استعمال، بے وقت کی بارشیں،بعض علاقوں میں خشک سالی، مداخل کی قیمتوں میں پندرہ سے بیس فیصد اضافہ، جعلی زرعی ادویات کی بھرمار اور بین الاقوامی منڈی کے منفی حالات شامل ہیں جس سے کاشتکاروں کی دلچسپی اور زیر کاشت رقبہ کم ہو گیا جس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.