عمران خان کاترک صدر کی جانب سے بھیجا گیا ’’ٹائی ‘‘ کا خصوصی تحفہ وصول کرنے کے باوجود اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ جانے سے انکار
ترک صدنے اظہار یکجہتی کیلئے گئے پاکستانی پارلیمانی کے وفد میں شامل پی ٹی آئی کی ممبر منزہ حسن کے ہاتھ عمران خان کیلئے ٹائی کا تحفہ بھجوایا تھا
منگل 15 نومبر 2016 20:41
(جاری ہے)
تمام ممبران نے شکریہ کے ساتھ ٹائیاں وصول کیں تاہم وفد میں شامل پی ٹی آئی کی رکن منزہ حسن نے سکارف کی وصولی کے موقع پر ترک صدر سے درخواست کی وہ ایک ٹائی ان کی پارٹی کے سربراہ عمران خان کے لئے بھی تحفہ کریں اور ساتھ ہی عمران خان کی طرف سے فوجی بغاوت کی ناکامی پر مبارک باد کا پیغام بھی پہنچایا ۔
منزہ حسن کی درخواست پر ترک صدر نے عمران خان کے لئے بھی ٹائی کا تحفہ بھجوایا جو منزہ حسن نے بعد ازاں وطن واپسی پر بنی گالہ جا کر عمران خان کو پہنچایا ۔ مشاہد حسین سید کی قیادت میں ترکی جانے والے پارلیمانی وفد میں صاحبزادہ طارق اللہ ، طلحہ محمود، میرکبیر سمیت ستارہ ایاز ، سحر کامران اور منزہ حسن شامل تھیں۔ تاہم اب عمران خان نے ترک سفیر کی درخواست اور ترک صدر کے جذبہ خیرسگالی کے احترام کی بجائے اردگان کے دورہ پاکستان اور ان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بائیکاٹ ختم کرنے سے انکار کردیاہے …(م د +ع ع )مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.