ملک میں سرمایہ کاری کے ساز گارمواقع اور تجارتی سرگرمیوںمیں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،گورنر پنجاب
ایک مربوط حکمت عملی کے مطابق اقدامات کیے جارہے ہیں، ملک رفیق رجوانہ کی کینڈا پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے گفتگو
منگل 15 نومبر 2016 21:18
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سرمایہ کاروں کے لیے ایسی سرمایہ کار دوست پالیسیاں وضع کی جا رہی ہیں جن سے ملک میں صنعت کو فروغ ملے کیونکہ بے روزگاری کے خاتمے کا واحد حل ملک میں کاروباری تجارتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اعتماد اور وقار میں اضافہ ہونے سے غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ چین کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خصوصا سی پیک میں 46ارب ڈالرسے زائد کے منصوبے نہ صرف حکومت کی بہترین معاشی حکمت عملی کی عکاسی ہے بلکہ ہماری مثالی خارجہ پالیسی کا بھی مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کنیڈا میں تجارتی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، خصوصا کنیڈا کے سرمایہ کاریہاں توانائی ،انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کے شعبے موجودہ امکانات سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کنیڈا سے پاکستان کی تجارت کاحجم نہایت کم ہے جس میں خاطر خواہ اضافے کے لیے ٹریڈ ایونٹ کے انعقاد کی ضرورت ہے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کنیڈا میں مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں انہیں پاکستان کے بہتر امیج کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ ہیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.