وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر قسم کا ریلیف فراہم کیا جارہا ہے،اسحاق ڈار
جنوبی ایشیاء کے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں موسم سرما میں مقامی صارفین کی جانب سے گیس کے زائد استعمال کی وجہ سے سپلائی بڑھ گئی ہے، وزارت مقامی لوگوں اور انڈسٹری کو گیس کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے، وزیر خزانہ
منگل 15 نومبر 2016 21:37
(جاری ہے)
انہوں نے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم کے نئے ذخائر دریافت کرنے پر مزید توجہ دینے کی ہدایت کی تاکہ کم سے کم آئل درآمد کرکے ملکی خزانے پر بوجھ کم کیا جاسکے۔
اس موقع پر وزیرپٹرولیم نے آئل کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور صارفین کو فائدہ پہنچانے پر وفاقی وزیر خزانہ کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے وزیرخزانہ کے ساتھ مجموعی گیس سپلائی پربات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں مقامی صارفین کی جانب سے گیس کے زائد استعمال کی وجہ سے سپلائی بڑھ گئی ہے اور وزارت مقامی لوگوں اور انڈسٹری کو گیس کی سپلائی برقرار رکھنے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم ملک میں آئل گیس کی نئی دریافت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی ،جس میں ایف بی آر ،فنانشنل مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیرخزانہ کو منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے گڈگورننس اور شفافیت کو بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں،کمپنیز آرڈیننس 2016 حال ہی میں نافذ کیا گیا ہے جس میں ایس ای سی پی کو منی لانڈرنگ،دہشتگردوں کی مالی معاونت اور فراڈ کے کیسز میں مشترکہ تحقیقات کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی کمیٹی نے بے نامی قانون پاس کردیا ہے جس سے ملک میں بلیک منی کے خلاف کارروائی کی جاسکے گی۔حکومت نے پراپرٹی اور ٹیکس کے معاملات کے حوالے سے بھی متعدد اقدامات کئے ہیں۔پاکستان او ای سی ڈی کا ممبر بن گیا ہی۔۔۔(ولی)مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.