عمران خان کے قلابازیاں لگانے کے دن ختم ہو گئے ہیں ، خان صاحب لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے 46 مرتبہ بلائے جانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز
بدھ 16 نومبر 2016 13:47
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ عدالت نے نجم سیٹھی کیس کے حوالے سے ثبوت مانگے تو عمران خان نے سیاسی بیان کہہ کر ٹال دیا۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں بیلٹ پیپرز پر الیکشن کمیشن کے افسر افضل خان کو اصل گواہ کے طور پر پیش کیا جس نے بعد میں جسٹس افتخار سے معاٖفی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ ریٹرننگ آفیسرز کا الیکشن نہیں تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں ، انھوں نے خیبر پختونخوا میں بھی احتساب کرنے کا وعدہ کیا، اپنی مرضی کا افسر تعینات کیا اور جب الزامات اپنے اوپر لگنے لگے تو آفیسر کو عہدے سے ہٹادیا،خان صاحب اس احتساب کی حقیقت عوام کے سامنے کیوں نہیں پیش کرتے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بھی ثبوت جمع نہیںکرائے اور آج الیکشن کمیشن کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ امریکی ویب سائٹ پر عمران خان کے دستخطوں والی دستاویزات موجود ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ انھوں نے اسلام آباد بند کرنے اور چین کے صدر کا دورہ منسوخ کرنے کے لئے لاکھوں ڈالر لئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں ، اس سے قبل وہ پاک بھارت سرحد پر دونوں ممالک کے مشترکہ نیوکلئیر پلانٹ کی تجویز دے چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کی قلابازیوں کا وقت ختم ہو چکا ہے اور عوام دیکھیں گے کہ جلد قانون کی گرفت ان کے گریبان پر ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.