وہ نہیں کرنا چاہیے جو کل کل سپریم کورٹ میں نواز شریف کررہے ہیں ،ْ عمران خان
ملک کو عظیم بنانے کیلئے ہمیں سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا ،ْبڑے فیصلے کر نے سے ڈرنے والا بڑا آدمی نہیں بن سکتا ،ْکرپشن کے کینسر کے خاتمے کے بعد ہی ملکی ادارے مضبوط ہوسکتے ہیں ،ْعدلیہ ،ْنیب، ایف بی آر اور پولیس جتنے مضبوط ہوں گے ملک اتنا ہی مضبوط ہوگا ،ْ خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 19:17
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے آنحضرت محمدؐ کے پاس آنے والے قریشی شخص کی مثال دی کہ اسے بھی حضور اکرم ؐنے سچ بولنے کی تاکید کی تھی۔عمران خان نے کہاکہ سچے انسان کی دنیا عزت کرتی ہے اور لیڈر وہی ہوتا ہے جو حق اور سچ کی بات کرے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق دوسری خصوصیت جو انسان کو بڑا انسان بننے میں مدد دیتی ہے وہ خوف پہ قابو پانا ہے اور دنیا ایک گیدڑ کی عزت نہیں کرتی۔عمران خان نے کہاکہ نہ کوئی بڑا کھلاڑی بن سکتا ہے، نہ کوئی بزنس مین بڑا بن سکتا ہے جب تک وہ اپنے خوف پر قابو نہ پا لے جو لیڈر بڑے فیصلے کرنے سے ڈرتا ہے وہ بڑا آدمی نہیں بن سکتا۔طلبہ سے مخاطب ہو کر عمران خان نے تیسری اہم خصوصیت میں کا بٴْت توڑنا بتائی۔عمران خان نے کہا کہ اپنے آپ سے باہر نکل کر اور خود غرضی پر قابو پا کر ہی انسان بڑا بن سکتا ہے ،ْ آج تک کوئی بھی آدمی اپنی ذات کی خدمت کرکے بڑا نہیں بنا۔اس موقع پر انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی مثال بھی دی کہ انہوں نے اپنے لیے نہیں بلکہ ہمارے لیے پاکستان بنایا اور اسی لیے آج دنیا ان کا احترام کرتی ہے۔عمران خان کے مطابق چوتھی عادت لوگوں میں انصاف کرنے کی عادت ہے جو ایک عام آدمی کو بڑا آدمی بناتی ہے۔عمران خان نے طلبا کو یہ تمام باتیں دہرانے کو بھی کہا۔خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دو طریقوں سے پاکستان کو عظیم ملک بنایا جاسکتا ہے ،ْپہلا طریقہ ہیومن ڈیولپمنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی قومیں آگے جاتی ہیں جو انسانوں پر پیسہ خرچ کرتی ہیں اس موقع پر انہوں نے پرویز خٹک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اہمیت تعلیم کو دی جارہی ہے۔عمران خان کے مطابق پاکستان کو عظیم بنانے کیلئے دوسری اہم چیز ادارے مضبوط کرنا ہے، عدلیہ، نیب، ایف بی آر اور پولیس جتنے مضبوط ہوں گے ملک اتنا ہی مضبوط ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کرپشن کے کینسر کے خاتمے کے بعد ہی ملکی ادارے مضبوط ہوسکتے ہیں ،ْکرپشن کے خاتمے کے لیے کوشش کرتے رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.