ترک صدر نوازشریف کو اپنے ساتھ لے جائیں،اسدعمر
پاکستان کے جتنے بڑے مگرمچھ سامنے ہوں آپ نے سچ کا ساتھ دینا ہے،چار چیزیں چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتی ہیں، جب ملک کے ادرے مضبوط ہوں گے تب ملک ترقی کرے گا،انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے یوم تاسیس سے خطاب
بدھ 16 نومبر 2016 21:54
(جاری ہے)
اسد عمر نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں وزیر داخلہ سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کو چور کہتا ہے۔
اگلے دن اپوزیشن لیڈر کہتا ہے وزیر داخلہ میرا منہ نہ کھلواؤ۔پھر جمہوریت کے لیے یہ سب اکٹھے ہوجاتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایس ایف کی طاقت کو منظم کیا جائیگا۔خان ایک نظریے پر بیس سال سے کھڑے ہیں اور اب آپ بھی انکے ساتھ ہیں۔عمران خان کی کال پر پورا ملک کھڑا ہے۔نجیسے چنگیز خان نے اپنی قوم کو منظم کیا تھا ہم ائی ایس ایف کو منظم کرینگے اور نیا پاکستان بنائینگے۔عمران خان کا ایک نظریہ ہے ہم سب اسکے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی خطاب کیا اور کہا۔ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، انکو سہولیات دینا ہوں گی۔دنیا میں امیر اور غریب کا فرق اسلئے مٹا ہے کیونکہ انہوں نے بہترین تعلیم دی۔پاکستان میں کمزور لوگ بہترین تعلیم حاصل نہیں کرسکے۔ہمارے ملک میں امیر اور غریب کا فرق ختم نہیں ہوسکا۔آخر میں چیئرمین عمران خان نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم نے اپنے آپ کو بدلنا ہے۔چار چیزیں چھوٹے انسان کو بڑا انسان بنا دیتی ہیں۔ایک انسان کو سچ بولنا چاہیئے۔ایسا سچ نہیں جو آج کل سپریم کورٹ میں نواز شریف بول رہے ہیں۔ سچ آپ کی دنیا میں عزت کرواتا ہے۔لیڈر بنتا ہی وہ ہے جو سچ بولتا ہے۔پاکستان کے جتنے بڑے مگرمچھ سامنے ہوں آپ نے سچ کا ساتھ دینا ہے۔دوسرا یہ کہ بزدلی نہیں دکھانی بہادر بنیں۔ایک بڑاانسان وہی ہوتا ہے جو خوف پر قابو پا جاتا ہے۔تیسری چیز اپنے اندر سے میں کو نکالنا ہے۔میں پر قابو پاؤ گے تو بڑے انسان بنو گے۔صرف اپنی ذات اور مفادات کی سوچ سے باہر نکلو۔چوتھی چیز جو آپ کو بڑا انسان بنا سکتی ہے وہ ہے آپ کا کردار۔انسانوں میں انصاف کرنے کی عادت ڈالو۔معاشرہ تب تک عظیم نہیں بنتا جب تک تعلیم مضبوط نہ ہو۔مضبوط ادارے معاشرے اور ملک کو مضبوط بناتے ہیں۔تا ہے۔ایک رپورٹ آئی ہے کہ سب سے زیادہ ترقی خیبر پختونخواہ میں ہو رہی ہے۔ہم کرپشن کے کینسر کو ختم کریں گے۔نجب ملک کے ادرے مضبوط ہوں گے تب ملک ترقی کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.