ورچوئل یونیورسٹی کے زیرِاہتمام انٹرنیشنل کانفرنس پیر سے شروع ہوگی

جمعہ 18 نومبر 2016 23:22

لاہور۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیرِاہتمام انٹرنیشنل کانفرنس "پالتو اور جنگلی جانوروں کی جنیات اور بائیو ٹیکنالوجی کے نئے رجحانات "اکیس اور بائیس نومبر بروزپیر اور منگل بمقام ایم اے جناح کیمپس لاہورمیں منعقد کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جانے والی اس کانفرنس میںمائکرواورمالیکولربائیالوجی کی تحقیق میں استعمال ہونے والی نئی تکنیک، عملی استعمال اور افادیت، انسانوں اور دیگر جانداروں پر اسکے اثرات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کانفرنس میں ملکی اور بین الاقوامی سائنسدان اورماہرین شرکت کریں گے۔