بچوں کے بہتر مفادات کا تحفظ ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے ،محمد نواز شریف
حکومت ایک آزاد اور خود مختار قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کا قیام عمل میں لانے جا رہی ہے ،ْوزیر اعظم کا بیان
ہفتہ 19 نومبر 2016 19:30
(جاری ہے)
یہ یو این کنونشن بچوں کے حقوق کے بنیادی اصول فراہم کرتا ہے ۔یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بچوں کی بقاء ، ترقی ، تحفظ کو یقینی بنائیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری قومی اور آئینی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے بچوں کے بہتر مفادات کا تحفظ کریں ۔ بچے کسی بھی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور یہ مستقبل کی اہم سرمایہ کاری ہیں ، اس ضمن میں ہم حقوق اطفال کے تحفظ اور انہیں معاشرے کا ایک سود مند اور بامقصد شہری بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بچوں کی شادی کی روک تھام کے قانون 1929ء میں ترامیم متعارف کر دی گئی ہیں جو خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان کی منظوری دی ہے جس میں چائلڈ پروٹیکشن ، تفریق ، لیبر تعلیم اور دیگر بہتری کیلئے اقدامات تجویز کئے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں حقوق اطفال کے تحفظ کا قومی کمیشن قائم کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کی صورتحال میں بہتری کیلئے کئی چلینج درپیش ہیں تاہم ہماری حکومت ان چیلنجوںسے نمٹنے کیلئے مسلسل اصلاحات متعارف کرا رہی ہے ۔انہوں نے سول سوسائٹی ، این جی اوز ، مخیر حضرات ، عالمی ترقیاتی شراکت داروں ، میڈیا اور کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو چائلڈ فرینڈلی ملک بنانے کیلئے آگے آئیں اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے ملک میں مختلف فریقین کے ساتھ ملکر کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ بچوں کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے قانونی ، انتظامی اور سماجی شعبہ میں درکار اصلاحات کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں ، انہوں نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے کردار کو بھی سراہا ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ اہم مشن جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.