بھارت کی طرح پاکستان میں بھی بڑے کرنسی نوٹ ختم کر دیئے جائیں تو معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا ‘دبئی اسلامک بینک
بینکنگ لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث دو سو سے اڑھائی سو ارب روپے تک کی ٹرانزیکشن ختم ہوئی ہے ،چھ سے آٹھ ماہ میں صورتحال ٹھیک ہو جائیگی ،پاکستان میں بینکنگ کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ‘ صدر جنید احمد کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 نومبر 2016 20:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دنیا کے چند ممالک میں سے ہے جہاں بینکنگ کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ۔
سی پیک منصوبہ اور پاور پراجیکٹس میں سرمایہ کاری آرہی ہے ، اگر سی پیک منصوبے میں 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی تو اندازاہ ہے کہ پاکستان میں 500ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ آئے گی ۔ پاکستان میں بینکنگ سیکٹر گروتھ کر رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی اسلامک بینک کی 2013ء میں پاکستان میں 125برانچیں تھیں اور اب 2016ء میں ان کی تعداد 200ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دبئی اسلامک بینک کا ادا شدہ سرمایہ پونے 12ارب روپے ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی اسلامک بینک کی ستمبر 2016ء میں نیٹ منافع کی گروتھ 119فیصد رہی ہے ۔ بینکنگ لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث دو سو سے اڑھائی سو ارب روپے تک کی ٹرانزیکشن ختم ہوئی ہے تاہم چھ سے آٹھ ماہ میں صورتحال ٹھیک ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی اسامک بینک کی سالانہ تقریب میں بینک کے ملازمین کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ ملازمین کی خوشی ہمارے لیے بہت اہم ہے اس سے آپسی تعلقات بہتر ہوتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.