پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے براہ راست رابطے بڑھائے جائیں گے‘ انجینئر محمدسعید شیخ
اتوار 20 نومبر 2016 23:00
(جاری ہے)
انجینئر محمد سعید شیخ نے بتایا کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا چیمبر ہے جس کے ممبروں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے ۔
آبادی کے لحاظ سے فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا شہر ہے ۔ ریونیو دینے کے حوالے سے یہ دوسرابڑا جبکہ ٹیکسٹائل کی وجہ سے اسے بلاشبہ دنیا کا ٹیکسٹائل کیپٹل کہا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبے بھی قومی معیشت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ تاہم ٹیکسٹائل کی مجموعی قومی بر آمدات میں اس کا حصہ 6 ارب ڈالر سالانہ ہے ۔ جو تناسب کے حوالے سے 55 فیصد بنتا ہے ۔ پاکستان اور نیپال کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکو ں کے درمیان بہترین سفارتی تعلقات ہیں دونوں ملک ہی سارک اور سافٹا کے ممبر ہیں مگر اس کے باوجود دوطرفہ تجارت صرف 2.70 ملین ڈالر ہے ۔ پاکستان نیپال کو 2.2 ملین کی میڈیکل ،سرجیکل گڈز ،جوتے ، کھانے کی اشیاء اور ادویات برآمد کرتا ہے ۔ جبکہ نیپال سے 0.4 ملین ڈالر کی کافی ، چائے ، آرگینک کیمیکلز ،آئل سیڈ،جڑی بوٹیاں ،مصالحے ، پشمینا اور کاغذ کی مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ملکوں کے پوٹیشنل کے مطابق یہ تجارتی حجم نہ ہونے کے برابر ہے ۔ لہٰذا دونوں ملکوں کو اپنی دوطرفہ تجارت کو پائیدار بنیادوں پر بڑھانے کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کی وجہ سے زرعی مصنوعات کی برآمدات کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ اسی طرح نیپال کی سیاحت کی صنعت سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست فضائی رابطوں ،تجارتی وفود کے تبادلوں اور دونوں ملکوں میں ان کی برآمدی مصنوعات کی موثر نمائشوں پر زور دیا اور کہا کہ اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے درمیان براہ راست رابطوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کی بھی ضرورت ہے ۔مسٹر ارون راج سو مرگی نے کہا کہ پاکستان آنے سے پہلے ان کے بہت زیادہ خدشات تھے مگر یہاں آکر وہ تمام خدشات دور ہو گئے ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ نیپال کے تاجروں کا وفد لے کر فیصل آباد آئیں تاکہ براہ راست رابطوں سے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ اور قدرتی خوبصورتی ان کے ملک کا اصل سرمایہ ہیں ۔ وہاں تعلیم ،ہنر، صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کے وسیع امکانات ہیں جبکہ وہ خود بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پن بجلی گھر لگا رہے ہیں ۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ لکھنو ئو سے تعلق رکھتی ہیں اور مسلم کلچر کو پوری طرح سمجھتی ہیں۔پاکستان آنے سے قبل ان کے دل میں جو خوف تھا وہ یہاں آکر اور حالات دیکھ کر مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے فیصل آباد کے لوگوں کی مہمان نوازی کو بھی سراہا ۔ مسٹر ارون راج سومرگی کی بیٹی ادیتی نے بھی خطاب کیا اور ان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر انجینئر محمد سعید شیخ نے مسٹر ارون راج کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی شیلڈ پیش کی جبکہ مسٹر ارون راج نے انہیں کھٹمنڈو چیمبر کی خصوصی پن لگائی ۔ انجینئر محمد سعید شیخ نے مہمانوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.