کابل میں خودکش دھماکہ:32 افرادجاں بحق جبکہ50 سےزائد زخمی ہوگئے

پاکستان کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت،جاں بحق افرادکے لواحقین نے غم میں‌ شریک ہیں۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 نومبر 2016 18:15

کابل میں خودکش دھماکہ:32 افرادجاں بحق جبکہ50 سےزائد زخمی ہوگئے

کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21نومبر2016ء) :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکہ ہوگیا،جس کے نتیجہ میں32 افراد جاں بحق جبکہ دھماکےمیں50 سےزائد افراد زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں میں زیادہ تعدادبچوں کی ہے۔افغان میڈیاکے مطابق کابل میں آج سہ پہرمسجد کےقریب خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں32افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔دھماکے کے فوری بعدسکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی فورسزنے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے۔جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں‌کوہسپتال منتقل کیا۔دوسری جانب پاکستان نے کابل میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی ہرشکل کی مذمت کرتاہے۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کہاکہ پاکستان کابل دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افرادکے لواحقین سے اظہارافسوس بھی کرتاہے۔پاکستان نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔