سوات،جہانزیب کالج کے طلباء کا اساتذہ کے کلاسز سے بائیکاٹ کے خلاف احتجاج

طلباء نے مینگورہ سیدوروڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے احتجاجاً بند کردیا

منگل 22 نومبر 2016 17:36

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2016ء) جہانزیب کالج کے طلباء کا اساتذہ کے کلاسز سے بائیکاٹ کے خلاف سیدومینگورہ روڈ پر احتجاج ،مشتعل طلباء نے مینگورہ سیدوروڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے احتجاجاً بند کردیا ،اے سی بابوزی کے یقین دہانی پر طلباء نے احتجاج ختم کرکے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی ،تفصیلات کے مطابق جہانزیب کالج کے فسٹ اینڈ سیکنڈائیر کے طلباء نے کلاسز سے اساتذہ کے بائیکاٹ کے خلاف احتجاج کیا اور جہانزیب کالج کے قریب مشتعل طلباء نے مینگورہ سیدوروڈ کو احتجاجاً ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا احتجاج کی اطلاع ملتے ہی اے سی بابوزی عبدالناصر موقع پر پہنچ گئے جہاں اُنہوںنے طلباء سے مذاکرات کئے اور اُن کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی جس پر طلباء نے اپنااحتجاج ختم کیا اور روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا زرائع کے مطابق جہانزیب کالج کے اساتذہ ہرروز ایک گھنٹہ کے لئے اپنے اپ گریڈیشن کے نہ ہونے کے خلاف احتجاجا ً مبینہ طورپر کلا سز کا بائیکا ٹ کرتے ہیں جبکہ طلباء اساتذہ کے اس بائیکاٹ کو اپنے قیمتی وقت کا ضیاع قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :