گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کا 30 واں کانووکیشن 26 نومبر کوہو گا

بدھ 23 نومبر 2016 16:56

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2016ء) گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کا 30 واں کانووکیشن 26 نومبر کو منعقد ہو گا۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی ہوں گے ،کانووکیشن میں2013-14ء اور 2015ء کے دوران ایم اے، ایم ایس سی، بی اے، بی ایس سی اور بی ایس کی طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائیںگی ۔

(جاری ہے)

کالج انتظامیہ کے مطابق کانووکیشن کی تیاری کیلئے ریہرسل 25 نومبر 2016ء کو منعقد کی جائے گی، ریہرسل میں حصہ لینے والی طالبات کو ہی کانووکیشن کے دوران ڈگریاں دی جائیں گی جبکہ کانووکیسن 26 نومبر 2016ء کو گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون میں سال 2013-14ء منعقد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں طالبات کو کالج انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :