پا کستا ن امریکہ بزنس اپا ر چو نیٹیز کا نفرنس اگلے بر س کرا چی میں ہو گی ،نا ہید میمن چیئرپر سن ایس بی آئی

بدھ 23 نومبر 2016 19:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) پا کستا ن امریکہ بزنس اپا ر چو نیٹیز کا نفرنس اپریل 2017میں کرا چی میں منعقد کر نے پر اتفا ق کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں کرا چی میں امریکی قو نصل خا نے کے افسرا ن کے ساتھ ایک اجلا س میں جو آج سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر کرا چی میں ایس بی آئی کی چیئر پرسن نا ہید میمن کی صدا ر ت میں منعقد ہوا ۔

اجلا س میں امریکی قو نصل خا نے کے اکنا مک افسرا ن فرینک ٹا لو ٹو( Mr. Frank Talluto ) اور ما ر کو س تھو می (Mr. markus Thomi) اور دیگر افسرا ن نے شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سندھ انٹر پرا ئز ڈیو لپمنٹ فنڈ اور ایس بی آئی کے دیگر افسرا ن بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔پا ک امریکہ بزنس اپا ر چو نیٹیز کا نفرنس میں تو قع ہے کہ 30سے زائد امریکی کمپنیا ں شر کت کریگی جن میں انفارمیشن ٹیکنا لو جی ،انر جی انفرا سٹرکچر،زراعت ،خورا ک ،ٹیکسٹا ئل ،گا ر منٹس اور فنا نس کے شعبو ں کی متعدد کمپنیا ں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

کا نفرنس میں پا کستا ن کی تما م بڑی کمپنیو ں کو بھی مد عو کیا جا ئے گا ۔چیئرپر سن ایس بی آئی نا ہید میمن نے کہا کہ پا کستا ن کے تما م بڑے کا رو با ر ی مرا کز کرا چی میں ہیں اور پا کستا ن امریکہ بز نس اپا ر چو نیٹیز کا نفرنس امریکہ اور پا کستا ن کے سر ما یہ کا رو ں ،تا جروں اور کا رو با ری حضرا ت کو ایک دو سر ے کے قریب لا نے میں کلیدی کردا ر ادا کریگی ۔

متعلقہ عنوان :